الپوری:شانگلہ خوڑکلے لیلونئی میں وافر پانی سے سوکلوواٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہیں ، ماہرین

پورا علاقہ کو بجلی فراہم کرسکتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا مطالبہ

بدھ 19 مئی 2021 20:45

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء) شانگلہ خوڑکلے لیلونئی میں وافر پانی سے سوکلوواٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہیں ،جس سے پورا علاقہ کو بجلی فراہم کرسکتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا مطالبہ ویلج کونسل خوڑکلے لیلونئی کے حکو مت خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوڑکلے میں پن بجلی گھر کے تعمیر کیلئے انتہائی موزوں جگہ موجود ہے۔

موزون جگہ کے ساتھ ساتھ پانی بھی وافر مقدار میں موجود ہے اور تکنیکی لحاظ سے اونچائی 100/120فٹ ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق آٹھ ماہ قبل پیڈو نے بھی اس جگہ کا معائینہ کیا تھا اور فیزیبلیٹی رپورٹ بھی تیار ہوچکا تھا ،ان ماہرین کے مطابق ہیاں 100کلو واٹ بجلی پیدا ہوسکی ہے لیکن اس کے بعد تاحال پیڈووالوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا جگے کے مالک کا عوام کے وسیع تر مفاد میں پن بجلی کی تعمیر کیلئے اپنی جگہ دینے کیلئے تیار ہے یہ پن بجلی گھر نہ صرف خوڑکلے بلکہ لیلونئی کے پورے گائوں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہیں۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ نہ صرف خوڑکلے بلکہ پورے لیلونئی گائوں کیلئے ایک مفید منصوبہ ہوگااس جگہ کیلئے مالکان نے پیڈو میں درخواست برائے پن بجلی گھر دی تھی اور فائل بھی پیڈو آفس میں پڑا ہے۔مالکان اور مقامی آبادی بھرپور تعائون کیلئے تیار ہیں۔لیلونئی مشرقی کے تمام خوڑوں اور ندی نالوں کا پانی اس مقام پر اکھٹا ہوکر گزرتا ہے۔مذکورہ جگہ روڈ سائڈ پر واقع ہے جو مشنری اور میٹریل پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

شانگلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور دیگر خدمات کی طرح لیلونئی کے عوام کا مکمل ساتھ دے ویلج کونسل خوڑ کلے اور لیلونئی کے عوام نے خپل وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے بھی سے پرزور مطالبہ کیا ہے جبکہ پیڈوکے حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس منصوبے پر ہنگامی بنیا دوں پر کام شروع کیا جائے،یہ منصوبہ غریب عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے اس پر لاگت کم اور فوائد بے شمار ہے لہٰذا ایک بارپھر متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس منصوبے پر کام شروع کرکے مقامی آبادی کو اس مفید منصوبے سے مستفید کروائیں۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں