ٓشا نگلہ لیگی رہنماء سابق ناظم سید محمد عارف کے والد سید شمس الرحمن بابو صاحب انتقال کرگئے

شانگلہ پریس کلب میں اجتماعی فاتحہ خوانی مرحوم کے درجات کے بلندی کیلئے دُعا ،ْ پسماندگان سے دلی تعزیت،انتقال پر ملال

بدھ 19 مئی 2021 20:45

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء) شا نگلہ لیگی رہنماء سابق ناظم سید محمد عارف کے والد سید شمس الرحمن بابو صاحب انتقال کرگئے مرحوم کو بدھ کے روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان کروڑہ کوزکلے میں سُپردخاک کردیا گیا ،مرحوم کے نماز جنازہ میں ان کے رشتہ داروں،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وہ سید عظمت حسین شاہ، مرحوم سید اختر علی شاہ ،ا نجینئر سید نثار شاہ اور سید منصور علی شاہ کے والد سید امیر بادشاہ نائب امیر جماعت اسلامی شانگلہ کے بھائی جبکہ سید میاں بادشاہ ، سید امیر بادشاہ ، سید بادشاہ، سید رحیم شاہ، ر سید علی اصغر شاہ کے چچا زاد بھائی تھے۔مرحوم کی فاتحہ خوانی کوزکلے کروڑہ میں ادا کی جارہی ہے۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے شانگلہ پریس کلب الپوری میں اجتماعی فاتحہ خوانی مرحوم کے درجات کے بلندی کیلئے دُعا کی گئی جبکہ پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں