الپوری:شانگلہ سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرتعلیم سیدالحسین گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری کے پرنسپل تعینات

جمعہ 28 مئی 2021 22:33

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) شانگلہ سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرتعلیم سیدالحسین گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری کے پرنسپل تعینات ،اساتذہ تنظیموں ،سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے سیدالحسین کو زبردست مبارکباد ۔ان کی تعیناتی سے سکول مزید ترقی کرے گا ۔تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہے۔نوجوان صحافی آفتاب حسین۔

سوشل میڈیا پر پرنسپل سیدالحسین کو مبارکباد کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری کے نواحی گائوں کوزہ الپوری سے تعلق رکھنے والے ہردلعزیز شخصیت معروف ماہر تعلیم پرنسپل سیدالحسین کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں قائم گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری میں بطور پرنسپل تعینات کردیا ۔

(جاری ہے)

وہ اپنی بہترین تعلیمی تجربے کو برئوکار لاکر سکول کے نام کو باحسب روایات ترقی اور طلبا کیلئے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

سیدالحسین کو پرنسپل جی سی ایم ایچ سکول الپوری تعینات ہونے پر جہاں اساتذہ تنظیمیں اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں موصوف کو مبارکباد دے رہے ہیں وہاںان کی تعلیمی خدمات کو سراہا جارہا ہیں۔سوشل میڈیا سمیت صحافی تنظیم نے بھی پرنسپل سیدالحسین کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے بھرپور تعلیمی تجربے اور صلاحیتوں کو برئوکار لاکر سکول کی ترقی میں کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں