شانگلہ محکمہ صحت کا ماس ویکسینیشن سنٹر کا اغاز کردیا

جمعرات 3 جون 2021 22:55

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) شانگلہ محکمہ صحت کا ماس ویکسینیشن سنٹر کا اغاز کردیا ،روزانہ 2000سے زائد افراد کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف ہیں،ویکسینیشن کے حوالے سے پراپیگینڈبے بنیاد ہیں عوام بلاخوف وخطر ویکسینیشن کریں تاکہ مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکیں۔عوام بھرپور تعداد میں ویکسینیشن سنٹر آکر مفت ویکسینیشن کرکے اپنا قومی فریضہ پورا کریں اور کرونا وائرس سے اپنے اردگرد کے ماحول اور خاندان کو محفوظ بنائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر عبدالوحید نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں قائم کردہ ماس ویکسینیشن سنٹر کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب اور ضلعی انتظامیہ افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد شیر،اسسٹنٹ کمشنر واجد علی خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرغفوراحمد خان ،میڈیکل سپریٹنڈنٹ میڈم ڈاکٹر رابعہ وحید سمیت ودیگر نے پیتا کاٹ کر افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں محکمہ صحت اور انتظامی افسران و اہلکاران موجود تھے۔ڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹرعبدالوحید نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری کے بعد دیگر گنجان آباد علاقوں میں ماس ویکسینیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ ویکسینیشن کیلئے آنے والے لوگوں کو آسانیاں اور سہولیات فراہم کرسکیں ۔اس وقت شانگلہ ضلع بھر میں دیگر 8ویکسینیشن سنٹرز کام کررہے ہیں اور وہ روزانہ کے بنیاد پر سینکڑوں افراد کو ویکسینیٹ کررہے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالوحید نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے منفی پریپیگنڈے کیے جارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ویکسین کیخلاف من گھڑت خبروں میں نہ آئے اور ویکسینیشن لازمی کروائے تاکہ شانگلہ اس موضی مرض سے پاک ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں جاری ویکسینیشن میں شانگلہ پہلے نمبر پر ہیں جو خوش ائم اور شانگلہ کے عوام کیلئے باعث شعور ثابت ہوگی۔

انھوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الپوری میں قائم کردہ ماس ویکسینیشن سنٹر میں بھرپور تعائون کیا اور ان کی مالی معاونت سے عوام کیلئے یہ جدید سنٹر کا قیام ممکن ہوا۔سنٹر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سنٹر میں چار پوانٹس بنائے گئے ہیں جن میں ایک اساتذہ کرام،ایک خواتین جبکہ دو مرد وں کیلئے بنائے گئے ہیں،سنٹر میں تمام تر سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ آنے والے شہری باآسانی اور فل فور ویکسینیٹ ہوسکے۔افتتاحی تقریب میں کواڈینیٹرنے شرکاء کو شانگلہ میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والی ایکسینیشن ،اسکی تقسیم اور دیگر معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اب تک ہونے والے اقدامات پر انھیں آگاہ کیا ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں