شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری

جمعرات جون 22:55

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر موسلادھار بارش ، شدید ژالہ باری اور بالائی سروں پر ہلکی برف باری ہوئی۔موسلادھار بارش سے مین روڈ سمیت دیگر لنکس سڑکیں پر جگہ جگہ سلایڈینگ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا ۔ وادی شانگلہ میں ٹھنڈکا راج دوبارہ شروع تیزیخ بستہ ہوائے چلنے لگی ۔

موسلادھار بارشوں نے پھلدار درختوں ،کھڑی فصلوں کونقصان کا خطرہ۔موسلادھار بارشوں سے الپوری تا بشام ۔

(جاری ہے)

الپوری منگورہ سمیت دیگر سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہو گیا ۔ شانگلہ میںشروع ہونے والی موسلادھار بارش جمعرات کے روز بھی جاری رہی۔میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش جبکہ بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری اور بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی بارف باری بھی جاری ہے ،وادی میںبارش نے پھلدار درختوں کو بھی نقصان پہنچادیا اور درختوں کے نکلنے والے کونپلیں اور پھولوں کر گرا دیا ، مسلسل موسلادھار بارشوں،شدید ژالہ باری ا ور ہلکی برف باری سے لوئی خوڑ۔خان خوڑ۔امنوی خوڑسمیت دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہو ا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

شانگلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments