دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس تیار ہے ،عبدالغفور آفریدی

بدھ 7 جولائی 2021 23:14

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2021ء) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفورافریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس تیار ہے ،عوامی تعائون کے بدولت ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن قائم ہے ۔سرحد صورتحال اب ماضی کیطرح نہیں ہماری تیاری مکمل ہے ۔پولیس میں سزا اور جزاء کا عمل جاری رہے گا ،ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹوریزم پولیس سمیت دیگر شعبوں میں محکمہ پولیس تحفظ سمیت سہولیات کی فراہمی پر کام کررہی ہیں جس سے یہاں روزگار سمیت سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

ریاست اپنے شہریوں کی جان و مال کی ذمہ دار ہے اور پولیس ان مقاصد کو پورا کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔شانگلہ سمیت ڈویژن بھرمیں منشیات کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے تاہم عوام اور والدین ملکر محکمہ پولیس کے اس فریضے کو پوراکرنے میں اپنا کلیدی کردار اداکریں تاکہ یہ ناسور ختم ہوسکے۔

(جاری ہے)

ملاکنڈ ڈویژن میں منشیات کیلئے کوئی جگہ نہیں اگر پائے گئے تو ملوث پولیس اہلکاروں سمیت ان درندوں سے سختی سے نمٹے گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز شانگلہ کے دورافتادہ یونین کونسل پیرخانہ میں اولندر تھانے کے نئے عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آر پی او کا اولندر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دے اور وہ علاقہ معززین سے ملے۔اولندر،پیرخانہ،داموڑی و دیگر علاقوں کے مشران نے آر پی او عبدالغفورافریدی کی آمد پر ان کو ہارے پہناکروالہانہ استقبال کیا ۔

افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب میں ڈی پی او رحیم شاہ نے شرکاء کو دعوت دی کہ وہ اپنے مسائل بیان کریں جس پر علاقہ مکینوں نے مختلف مسائل پر بحث کی اور آر پی او بعض مسائل موقع ہی پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔آر پی او عبدالغفورافریدی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے محکمہ پولیس اپنے تمام تر صلاحیتیں برئوکار لاکر یہاں کی قدرتی خوبصورتی اورخوشگوار ماحول سے سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔

افغانستان میں کشیدگی کے سوالات پر آرپی اونے واضح کیا کہ اب یہاں حالات ماضی کیطرح نہیں پولیسنگ سمیت ہر شعبہ اپنے دفاع کیلئے تیار ہے،سرحد پار حالات پر ہماری تیاری مکمل ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ خان نے انھیں شانگلہ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ شانگلہ کرائم کے حوالے سے پاک ہے۔پیرخانہ اولندر کے عوام پولیس کیساتھ شانہ بشانہ ہے اور ان کا درینہ مطالبہ پولیس چوکی سے تھانہ اور اب نئی عمارت پورا ہوا۔

تقریب سے سابق سنیٹرمولانا راحت حسین ،سب انسپکٹرشمشیرعلی ، معروف سیاسی و سماجی رہنماء عبدالغفارگلدا، سابق ناظم فرمان علی،مولانا عثمان ،پرنس فضل حق،پرنسپل محمد علی ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس نے ہمیشہ عوامی مفادات میں خدمات سرانجام دئے ہر قومی ایشو پر مقامی لوگوں کی رہنمائی کی اور کئی دفعہ معاملات جرگوں سے حل کئے۔عوامی مطالبے پر آر پی او نے اولندر اور داموڑئی بازاروں میں ٹریفک پولیس کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی جبکہ منشیات کیخلاف کاروائیوں میں عوامی تعائون ناگزیر قرار دیتے ہوئے عوام سے اس ناسور کو ختم کیا جاسکی

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں