ژ*شانگلہ میں مسلم لیگ کو بڑا دھچکا، درجنوں افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت

اتوار 11 جولائی 2021 20:55

ٖ الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2021ء) شانگلہ میں مسلم لیگ کو بڑا دھچکا ،ْ یونین کونسل ملک خیل کے بالائی ویلج کونسلوں خٹکوسر،امنوی ،معروف خیل اورجبڑو امنوی میں درجنوں افراد کا اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ،وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ محمودخان اور شوکت یوسف زئی کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو ماضی میں یکسر نظرانداز کیا گیا۔

ہم سابقہ پارٹیوں میں رہ چکے ہیں جنھوں نے علاقے کیلئے کچھ کام نہیں کیایہاں سڑکوں کا نظام درہم برہم ہے ائے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں سرکاری انفراسٹرکچر کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے ۔سکولوں،ہسپتالوں اور پینے کا صاف پانی ان علاقوں کو میسر نہیں ۔ملک خیل خٹک سر میں بڑے شمولیتی پروگرام میں شرکت ،خٹکوسرمیں نئے شامل ہونے والوں میں محمد جان، بخت کرم، مسافر، ولایت خان گل، محمد زمین طاقت خان، سید وہاب نور محمد اور دیگر اہم شخصیات کا اپنے معزز خاندانوں، ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کے کارواں میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے علاقے کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے شانگلہ ٹاپ سے خٹک سر روڈ کی تعمیر و بحالی کا اعلان کیا، جس پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔امنوی،معروف خیل اور جبڑو میں نئے شامل ہونے والوںمیںسرانزیب،سلیم خان، اکبر علی، عمر علی، سلیمان، مراد علی، شیر علی، عمر زمان، حسن زیب عمر زمان، حسن زیب، فضل ودود، وارث خان جیلانی خان، سبزولی، بابودعلی،شاید علی اور دیگر درجنوں افراد مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف کے پارٹی میں شامل ہوئے۔

شوکت یوسفزئی نے عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہم کا عہد کیا ہے ان کے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے یہاں ترقی کا دور شروع ہوگا۔ماضی کے منتخب نمائندوں نے علاقے سے بھاری بھاری ووٹ لے کر یہاںکے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ اس موقع پر ان یونین کونسلوں کے درجنوں افراد کا اپنے خاندان اور ساتھوں سمیت مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پی ٹی ائی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے پارٹی میں نئے آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا ، پارٹی کیپ پہنائی اور ان کے گھروں پر پی ٹی ائی جھنڈے لہرائیں۔تقریب میں تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر سدیدالرحمن،پی ٹی ائی شانگلہ کے ضلعی صدروقاراحمدخان ،جنرل سیکرٹری عبدالمولا،پارٹی کے سینئررہنماء اخترعلی چٹان ،ترجمان قاری اسلام زادہ،عبیداللہ عرف شاہ جی ودیگر رہنمائوںدیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں