شانگلہ کنٹریکٹرایسوسی ایشن کا فنڈز کی عدم دستیابی سے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

پیر 6 ستمبر 2021 23:01

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2021ء) شا نگلہ کنٹریکٹرایسوسی ایشن کا ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی عدم دستیابی ،ٹینڈرمیں مشکلات ،ایسکالیشن پچیس لاکھ سے اوپر کرنے اور 2013کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر پر اب ان منصوبوں کو2021کے ریٹوں کے مطابق کرنے کیلئے احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ٹھیکیدار برادری شدید مشکلات کا شکار ہے اور فنڈ کی نہ ہونے کیوجہ سے عوام سے مشتوگریبان ہوررہے ہیں۔

حکومت ایسوسی ایشن کے مطالبات پورے کریں ملاکنڈ ڈویژن کے کنٹریکٹر ایسوسی tایشن کے 10 ستمبر کے ڈیڈلائن کے مطابق شانگلہ میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار کنٹریکٹرایسو سی ایشن ضلع شانگلہ کے صدر رحمت منیر،شمس الہٰی ،سلطان روم،جمیل محمد،برکت علی و دیگر ٹھیکیداران کے ہمراہ پیرکے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ مہنگائی کے اس دورمیں جہاں روزبروز ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں وہاں تعمیری شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور کانسٹرکشن میٹیریل تین گنا مہنگے ہوئے ہیںجبکہ شیڈول وہی پرانے ریٹس پر ٹیکے ہوئے ہیں۔اس وقت حکومت کیطرف سے چھ کروڑ سے اوپر اسٹیمیٹڈ کاسٹ پر ایسکالیشن دیا جاتا ہے اور نیچے والے کاسٹ پر ایسکالیشن نہیں دیا جاتا جو ملاکنڈ ڈویژن میں چھوٹے سے چھوٹے کاموں میں بھی فنڈ نہ ہونے کیوجہ سے بروقت مکمل نہیں ہوتا اسی طرح متعدد سکیموں میں ایراء اور 294KMملاکنڈ روڈ پراجیکٹ میں بھی فنڈ موجود نہیں ہے اس مد میں ٹھیکیداران تقریباً دوارب روپے باقیدار ہیں۔

ایسوسی ایشن کے ان عہدیداران کا مزید کہناتھا کہ ان سب مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے فیصلے کے مطابق 10ستمبرکے بعد پورے ملاکنڈ ڈویژن میں جاری کاموں پرکام بند کیا جائیگا چونکہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نی10تاریخ تک ملاکنڈ ڈویژن کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے فیصلے پر اتفاق ہے اور تب تک کام بند رہے گا۔انھوں نے بیلو ریٹس پر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا جاری کردہ نوٹیفیکشن کے حوالے سے کہا کہ اس نوٹیفیکشن میں 10فیصد سے زیادہ بیلو پر کام بند ہے اور اسی پر عملدرآمد یقینی بنائی جائے تاکہ حکومت کے عوامی، فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کا معیار اور مقدار سمیت مقررہ وقت پر یقینی بنایا جاسکیں۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں