شانگلہ، محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام فارمرفیلڈ ڈے کا انعقاد

کسانوں اور چرواہوں میں مفت ادویات اور ویکسین تقسیم

منگل 7 ستمبر 2021 23:05

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) شانگلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام فارمرفیلڈ ڈے کا انعقاد،کسانوں اور چرواہوں میں مفت ادویات اور ویکسین تقسیم کی گئیں۔چرواہوں کا محکمہ لائیوسٹاک کے کاوشوں کا خیرمقدم ایسے اقدامات سے جانوروں کو فائدہ پہنچتا ہیں ۔گزشتہ روز محکمہ لائیوسٹاک ضلع شانگلہ کے زیراہتمام یونین کونسل بونیروال میں ایک روزہ فارمرفیلڈڈے کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصدکسانوںاور چرواہوں کو جانوروں کی تربیت ،علاج معالجے اور ادویات کا طریقہ کار اور محکمہ کیجانب سے انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تقریب میں یونین کونسل بھر سے کسانوں،چرواہوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ نے فارمرفیلڈ ڈے کے اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے چرواہوں اور کسانوں سے محکمہ لائیوسٹاک کے عوام دوست منصوبوں سے مستفید ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ ان اقدامات سے لائیوسٹاک میں خاطرخواہ بہتری آئی گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے محکمہ لائیوسٹاک کے سینئرویٹرنری آفیسر ڈاکٹرشوکت حیات نے شرکاء کو محکمے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افادیت اور مجموعی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ ڈاکٹر حیدرحیات نے جانوروں کی موزی امراض کی بروقت ویکسین ایشن اور علاج معالجے پر روشنی ڈالی۔تقریب کے آخرمیں کسانوں ،چرواہوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی اور انھوںنے لائیوسٹاک کے آفسران کی اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ اداکیا۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں