شانگلہ میں جمعہ سے شروع ہونے والی ا نسدادِپولیو کایہ مہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں: کو آرڈنیٹر ای پی آئی

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:45

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) کوارڈینیٹر ای پی ائی شانگلہ ڈاکٹرحضرت بلال نے کہا ہے کہ شانگلہ میں جمعہ سے شروع ہونے والی ا نسدادِپولیو کایہ مہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور اس مہم میں پانچ سال سے کم 172902 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے جبکہ اسی مہم کے دوران وٹامن اے بھی دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشانگلہ ڈاکٹر عبداللہ وحید اور ایم ایس ڈاکٹر رابیعہ وحید کا کہنا تھا کہ پولیوفری شانگلہ کیلئے عوامی تعائون ناگزیر ہے اور انکی کامیابی کیلئے علماء،میڈیاسمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔

شانگلہ میں پولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو پولیا قطرے ضرور پلوائے تاکہ اس موضی مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

(جاری ہے)

اس وقت پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اب بھی یہ وائرس موجود ہے ہمیں اپنے آپ کو دنیا کے دیگر ممالک کے صف میں کھڑاکرنے کیلئے جھاں دیگر اقدامات اُٹھانے چاہئے وہاں بطور ذمہ دار شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرو پلانے چاہئے جھاں یہ ایک قومی فریضہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کے آغازپر بچے کو پولیو قطرے پلانے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔پولیو ٹیمیوں کیساتھ مکمل تعائون کی اپیل کرتے ہو ئے کوارڈینیٹر ای پی ائی شانگلہ حضرت بلال نے کہا کہ پانچ روزہ مہم میں عوام بڑچڑھ کر حصہ لے اور پولیو ٹیمون کی معانت کریں تاکہ وہ اپنے فرائظ کو بااحسن طریقے سے سرانجام دے۔پولیومہم کو کامیاب بنانے میں علماء کرام بھی عوام کو ترغیب دے تاکہ محکمہ صحت کو اس موضی مرض کو ختم کرنے میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں