شانگلہ پیپلزپارٹی کا مہنگائی،بیروزگاری اور ملک میں غیریقینی صورتحال پر الپوری چوک میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:11

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) شانگلہ پیپلزپارٹی کا مہنگائی،بیروزگاری اور ملک میں غیریقینی صورتحال پر الپوری چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرے کی قیادت صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر افسرالملک اورضلعی جنرل سیکرٹری فواد علی نور کررہے تھے۔مظاہرے نے جلسے کی شکل اختیار کرلی جسمیں ضلع بھرسے جیالوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

مقررین نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ احتجاجی ریلی اور جلسے کے شرکاء نے مہنگائی آئی پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے رکھے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے الپوری شانگلہ میں بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی فواد علی نورنے کہا کہ عمران نیازی نے خود کہاتھا کہ اگرگیس و بجلی کے بلوں میں اضافہ ہو توسمجھو کہ وزیراعظم کرپٹ او چور ہے،آج پیٹرولیم مصنوعات مہنگے،بجلی مہنگی،گیس مہنگا،تیل مہنگا،دال مہنگی،آٹا مہنگا،چینی مہنگی یعنی غریب کو ختم کرنے والے اقدامات سے قوم کو اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ موجودہ حکمران کتنے نااہل، چور اور لٹیرے ہیں۔

ہم مہنگائی کے خلاف خاموش بیٹھنے والے نہیں بلکہ غریب اور سفید پوش عوام کیلئے آخری حدتک جائینگے اور سمجھتے ہیں کہ مہنگائی کا خاتمہ عمران نیازی اور اسکے نااہل ٹیم کو گھر بھیج کر ہی کیا جاسکتا ہیں۔پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کوارڈینیشن افسرالملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کیساتھ آخری حد تک جائیگی اور یہ احتجاج آخری نہیں ان ظالموں کیخلاف مختلف وقتوں پر عوام کو سڑکوں پر نکالینگے۔

احتجاجی مظاہرے سے پیپلز لائر فرم شانگلہ کے صدرو شانگلہ ایکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین جواد علی نورنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے بھی مہنگائی کیخلاف کمر کس لی ہے اور اس نااہل حکومت کو بھگائے گے ان میں اتنی اہلیت نہیں کہ یہ ملک چلاسکیں۔مظاہرے سے پی پی رہنماء ذولفقار علی خان ،باروزخان اور دیگر جیالوں نے بھی خطاب کیااور پیپلز پارٹی کے جاری احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کیا

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں