د* سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانی پر پہنچادیا ہے،ڈاکٹر عباد اللہ

9اس وقت دنیا میں پاکستان چوتھا مہنگاترین ملک ہے ،مہنگائی،بے روزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہر طرف غیریقنی صورتحال کا عالم ہے،لیگی رہنما

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

ں* الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی و نواز لیگ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانی پر پہنچادیا،اس وقت دنیا میں پاکستان چوتھا مہنگاترین ملک ہے ۔مہنگائی،بے روزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہر طرف غیریقنی صورتحال کا عالم ہے اور عام شہری فاقوں ہر مجبور ہوچکا ہے ۔

دھاڑی دار اور نچلا طبقہ بے روزگاری کے اس عالم میں شدید متاثر ہیں جبکہ حکومت کے وزراء کے مذاقیاں بیانات عوام کے منہ پر تمانچا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز مسلم لیگ ہائو س الپوری میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرشاہپور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف سے ناراض شاکر الملک یوسفزئی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی جنھوں نے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

وفد میں شاہپور کے معروٖف شمشیرعلی،صدام حسین ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔مختلف وفود نے ڈاکٹر عبادللہ کو اپنے علاقے کے اجتماعی مسائل سے اگاہ کیا جس پر انھوں نے انھیں اپنی مکمل تعائون کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ہر محاظ پر ناکام ہوچکی ہیں اور شانگلہ میں لوگوں کیساتھ کئے گئے وعدے وفا نہ کرسکی بلکہ ان کے کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی جو حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہیں۔

ڈاکٹر عباد کا مزید کہنا تھا کہ آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی آسمان سے بات کررہی ہیں ،غریب طبقہ ان کی نئے پاکستان میں دو وقت کی روٹی کھانے دو ترس گیا،ادویات کی قیمتے ہو یا اشیاد خردنی کی عمران نیازی کے نئے پاکستان میں دس گنامہنگا ہوااور ان کے وزراء عوام کو مذاقیاں مشورے اور بیانات دے رہے ہیںجو انکی سیاسی سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں