شانگلہ میں کلاس فور انتخابات میں 413ووٹ حاصل کرنے پر ملازمین کے مشکور ہیں،صدارتی امیدوار فضل ہادی

ض*خدمتگار پینل نچلے طبقے کلاس فورملازمین کی آوازہیں ،ہم نے پہلے بھی کلاس فور کی بھرپور نمائندگی کی ہر فرم پر اس پھیسے ہوئے نچلے سطح ملازمین کی آواز بن کر اقدامات کئے اور آئندہ بھی کرینگے ،اجلاس سے خطاب

اتوار 14 نومبر 2021 18:10

+ الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2021ء) شانگلہ میں کلاس فور انتخابات میں 413ووٹ حاصل کرنے پر ملازمین کے مشکور ہیں،خدمتگار پینل نچلے طبقے کلاس فورملازمین کی آوازہیں ،ہم نے پہلے بھی کلاس فور کی بھرپور نمائندگی کی ہر فرم پر اس پھیسے ہوئے نچلے سطح ملازمین کی آواز بن کر اقدامات کئے اور آئندہ بھی کرینگے ۔ان خیالات کااظہار کلاس فور خدمتگار پینل کے صدارتی امیدوار فضل ہادی ،امیدوار جنرل سیکرٹری افتاب حسین ودیگر رننگ امیدواران نے پینل کے زیراہتمام اتوار کے روز الپوری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

ان مقررین کا کہنا تھا کہ ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے اور آئندہ کیلئے ہم پہلے سے ذیادہ ملازمین کا خدمت کریں گے اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملازمین کی خدمت عبادت سمجھ کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔الیکشن میں ناکامی ہماری جذبہ خدمت متاثر نہیں کرسکتا۔اجلاس میں تمام تحصیل کابینوں اور ضلعی کابینہ کے تمام ممبران شریک ہوئے۔

تمام شرکاء نے فضل ہادی اور افتاب حسین پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہروقت اور ہرحالات میں آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔فضل ہادی اور افتاب حسین نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنی برادری کیلئے بھرپور طریقے سے ان کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے اور کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس میں مقررین نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے ٹاہم سکیل لے کے رہیں گے اور صوبائی قیادت کیساتھ ہرقسم تعائون کریں گے۔

سینیارٹی لسٹ کے مطابق 33فیصد جونئیر کلرک پروموشن دی جائے اور لینڈ ڈونر کو درجہ چہارم ملازمین بھرتی کئے جائے۔قیمتی زمین نوکری کیلئے دئے ہیں یہ ان کا حق اور انہیں دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ٹھیکیداری نظام سے نجات کیلئے چارکول کو الائونس میں شامل کیا جائے۔۔

شانگلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments