شانگلہ، سابق ایجوکیشن آفیسرراضی مند انتقال کرگئے

مرحوم کی تعلیمی خدمات پر سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

منگل 16 نومبر 2021 23:33

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) شانگلہ کے معروف ماہرتعلیم ،سابق ایجوکیشن آفیسرراضی مند انتقال کرگئے،مرحوم کی تعلیمی خدمات پر سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری،مرحوم ماسٹررفیق احمد،شکیل احمد،سعیداحمد، محمد اسرار کے والد ،ڈاکٹردولت مند ،باشی مند،ہوشیارمند،کے بڑے بھائی جبکہ ویلج سیکرٹری عدنان احمد، وقاراحمد،افتخاراحمد کے چچا تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے شانگلہ پریس کلب میں اجتماعی دعائے مغفرت جبکہ پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جبکہ تعلیمی خدمات پر مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔مرحوم کی رسم قل آج بروز بدھ لالخانے الپوری میں اداکی جائے گی

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں