الپوری:شانگلہ ایکشن کمیٹی کا اباسین ڈویژن ،سی پیک میں شمولیت

شانگلہ یونیورسٹی ،زون 6کاقیام ،شانگلہ میں خستہ حال سڑکوں کی تعمیر خان خوڑ معاہدے کا نفاذ

جمعرات 16 دسمبر 2021 22:54

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2021ء) شانگلہ ایکشن کمیٹی کا اباسین ڈویژن ،سی پیک میں شمولیت،شانگلہ یونیورسٹی ،زون 6کاقیام ،شانگلہ میں خستہ حال سڑکوں کی تعمیر خان خوڑ معاہدے کا نفاذ،شانگلہ کے جنگلات کو ورکنگ پلان میں شامل کرنا،سوات موٹروے ،ورکنگ گرائمرسکول اور کانا تحصیل کے قیام کیلئے گرینڈ جرگے کا انعقاد ۔9نکات پر مشتمل قرارداد متفقہ طور پر منظور تاہم اباسین ڈویژن کے قیام کیلئے ہر پارٹی کے صدر سیکرٹری ،وکلاء،منتخب نمائندے،سابق ناظمین کے زیرنگرانی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان جو مجوزہ قراردادوں کو عمل میں لانے کیلئے کاوشیں کرینگے۔

گرینڈ جرگے میں مختلف سیاسی پارٹیوں ،عمائیدین علاقہ،سابق منتخب نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی جس کی صدارت شانگلہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور شانگلہ بارایسوسی ایشن کے صدر شاہ سعودخان ایڈوکیٹ کررہے تھے جبکہ بار ایسوسی ایشن اور شانگلہ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری واقف شاہ ایڈوکیٹ نے منعقدہ گرینڈ جرگے میں ایجنڈا پیش کیا جس پر مقررین کا کہناتھا کہ اباسین ڈویژن میں شمولیت کا فیصلہ یا اپنا موجودہ حیثیت برقرار رکھناایک اہم اقدام ہے جسکے لئے باہمی مشاورت ،علاقائی رسم و رواج،فائدہ اور مستقبل میں اس سے ہونے والی ممکنہ مشکلات یا فوائد پر تمام سیاسی جماعتوں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے مل کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہئے کہ اس وقت سیاسی مخالفت کو بالائی تاخ رکھ کر اس اہم تجویز پرسوچیں ۔شانگلہ یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ تمام بالائی علاقوں میں یونیورسٹی کا قیام ہوچکا ہے سوائے شانگلہ کے جو ہمارے لئے باعث فکر اور منتخب نمائندوں کے کی نمائندگی پر سوالیہ نشان ہے۔شانگلہ کو سی پیک میں شامل کرنا ناگزیر ہے کیونکہ اس وقت بھی تھاکوٹ دندئی پُل سے کوہستان تک ہرقسم سپلائی و امدورفت شانگلہ کے اس حصے پر ہورہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شانگلہ ایکسپریس وے کو بناکر ایسے سی پیک میں شامل کیا جائے تاکہ یہ علاقہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

خستہ حال سڑکوں کی تعمیر ،خان خوڑ ڈیم معاہدے کا نفاذ جلد کیا جائے ،خان خوڑ ڈیم کے متاثرین کی دادرسی اور کی گئی معاہدے پر من ان من عمل درآمد یقینی بنائی جائے۔شانگلہ میں جنگلات کی ورکنگ پلان فوری کیا جائے تاکہ جنگلات کا تحفظ اور علاقے کو فائدہ پہنچ سکیں۔سوات موٹروے کی فتح پور تک قیام اور شانگلہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے سوات شانگلہ سمیت ریجن کے دیگر لاکھوں آبادی مستفید ہوسکتی ہے لہٰذا اس پر فوری طور پر کا شروع کیا جائے۔

اجلاس کے آخر میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اباسین ڈویژن میں شامل ہونے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں ہرپارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ تمام منتخب نمائندے اور سابق نمائندے اور شانگلہ شانگلہ بار کے سینئروکلاء شامل ہونگے جو اباسین ڈویژن میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ کرینگے۔گرینڈ جرگے کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ کمیٹی کے فیصلے کے بغیراباسین ڈویژن میں شامل نہیں ہونگے۔

اس کے علاوہ نو نکاتی ایجنڈا قرارداد کی شکل میں منظورکیاگیا۔منعقدہ گرینڈ جرگے سے مسلم نواز کے صوبائی رہنماء اور سابق ایم پی اے محمدرشادخان،پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری سابق ایم پی اے ڈاکٹر اٖفسرالملک،عوامی نیشنل پارٹی کے متوکل خان ایڈوکیٹ،جے یو آئی کے عماد احمدخان،حاجی عزیزالرحمن،جماعت اسلامی کے سیدغفار،پی ٹی آئی کے وقاراحمدخان،سابق ناظم شمس الرحمن،سابق ناظم سیف الدین،بخت افسرخان ایڈوکیٹ،عبدالکبیرخان کوٹکے،قومی وطن پارٹی کے محبت شاہ،علی باش خان سمیت دیگر نے خطاب کیا اور اپنے رائے سے شانگلہ ایکشن کمیٹی کو اگا ہ کیا۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں