الپوری: شانگلہ تعمیری محکموں میں کام کرنے والے ڈپلومہ ہولڈرز اور ٹیکنالوجسٹ کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے خلاف احتجاج

دفاتر میں دوران ڈیوٹی بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج ریکارڈ کروایا

بدھ 22 دسمبر 2021 23:22

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء) شانگلہ تعمیری محکموں میں کام کرنے والے ڈپلومہ ہولڈرز اور ٹیکنالوجسٹ کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے خلاف احتجاج ،دفاتر میں دوران ڈیوٹی بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ ٹیکنیکل الاؤنس سمیت تمام مطالبات کے حصول ہماری احتجاج جاری رہے گا 22 دسمبر سے مرکزی قیادت کی ہدایت پر احتجاج کررہے ہیں ۔

پنچاب میں احتجاج پر بیٹھے سیوا کے کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں ورکس ڈیپارٹمنٹس میں کام کرنے والے ڈپلومہ ہولڈرز اور ٹیکنالوجسٹ نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بازؤوں پر کالی پٹی باندھ کر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے خلاف اپنا احتجاج شروع کی احتجاج کے دوران ایسوسی ایشن آف ایسو سی ایٹ انجینئر کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیبر پختون خواہ انجینئرلیاقت علی نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ ٹیکنیکل الاؤنس سمیت تمام مطالبات کے حصول ہماری احتجاج جاری رہے گااورہم پنجاب میں دہرنے پر بیٹھے ہوئے سیوا کے کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئرلیاقت علی نے کہا کہ ہمارا احتجاج 22 دسمبر سے مرکزی چیئر مین کے کہنے پر شروع ہوچکا ہیں اور ڈپلومہ ہولڈر اور ٹیکنالوجسٹ کے مطالبات کے حصول تک جاری رہے گا۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں