الپوری:شانگلہ میںشدیدخشک سردی کی شدت برقرار

خشک سالی سے عمررسید ہ افراد اور کم عمر بچوں میں نزلہ،زکام ،سینے کی خرابی سمیت کئی بیماریاں پھیل گئی

بدھ 22 دسمبر 2021 23:22

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء)شانگلہ میںشدیدخشک سردی کی شدت برقرار ،خشک سالی سے عمررسید ہ افراد اور کم عمر بچوں میں نزلہ،زکام ،سینے کی خرابی سمیت کئی بیماریاں پھیل گئی ۔ماہرین صحت کا سردی کی شددت کی موجودہ صورتحال میں گرم کپڑوں،کمبل،جیکٹس اور خاص کر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایات ۔اتوارسے شانگلہ سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر بالائی علاقوں کی طرح شانگلہ میں بھی اس سال بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تاخیر کا شکار ہیں۔خشک سردی کی شدت برقرار رات کو درجہ حرارت نقطہ انجمات سے گر جاتا ہے اور اس صورتحال میں بزرگ شہریوں اور بچوں کو سینے سمیت کئی موسمی بیماریاں لاحق ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں بچوں کو گرم رکھنے کی اشد ضرورت ہیں جبکہ بالائی علاقوں کے لوگوں کو گرم کپڑوں،کمبل،جیکٹس اور خاص کر ماسک کا استعمال یقینی بنانا چاہئے تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے اتوار سے شانگلہ سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جو تین سے چار دن وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں