الپوری:موڑ کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم

ٹریفک حادثے میں رانیال سے تعلق رکھنے والے شیرشاہ اور انکی والدہ جان بحق، دوسری گاڑی کے مسافر زخمی

پیر 17 جنوری 2022 22:25

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) شانگلہ کیڑئی موڑ کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم،ٹریفک حادثے میں رانیال سے تعلق رکھنے والے شیرشاہ اور انکی والدہ جان بحق۔جبکہ دوسری گاڑی کے مسافر زخمی ہوئے۔ریسکیو اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے قوعہ پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور حادثے میں جان بحق اور زخمیوں کو ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شانگلہ الپوری بشام مین شاہراہ پر کیڑئی موڑ کے مقام پر دو موٹر کاروںمیں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور اسکا بیٹا جان بحق جبکہ تین افراد معمولی زخمی ہوئے،تصادم سے ایک گاڑی گہرہ کھائی میں جاگری جس میں امواتیں ہوئی جبکہ فوسری گاڑی میں بیٹھے افراد معمولی زخمی ہوئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواور مقامی لوگ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدامی کروائیاں کی۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں