شانگلہ لینڈ سلائیڈنگ حادثہ ،ملبے دبے بچے کی تلاش بدستور جاری،اپریشن پانچویں روز میں داخل ،عبدالکلام کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی

پیر 24 جنوری 2022 23:32

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) شانگلہ لینڈ سلائیڈنگ حادثہ ،ملبے دبے بچے کی تلاش بدستور جاری ۔اپریشن پانچویں روز میں داخل عبدالکلام کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی جسمیں تین بچے شامل ہیںجبکہ ایک بچہ ملبت دبے لاپتہ ۔مین شاہراہ بدستوربند۔ سرچ اپریشن میںریسکیو،سول ڈیفنس ،مقامی افراد سمیت سیکورٹی فورسز سرگرم عمل ہیں۔

کمشنر ملاکنڈ ،آر پی او کا جائے حادثہ کا دورہ،ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ریسکیو حکام کا بچے کی ریکوری تک اپریشن جاری رکھنے کا اعظم۔دن رات جاری ریسکیو اپریشن میں سوات،کوہستان اور ملاکنڈ کی ٹیمیں شانگلہ ریسکیو کے ساتھ اپریشن میں شانہ بہ شانہ۔

(جاری ہے)

واقعے پر سیاسی رہنمائوں کا اظہار افسوس ۔

شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے نواح موتہ خان میں لینڈ سلائیڈنگ کو پانچ روز گزر گئے ،جمعے کے سہ پہر ہونے والے واقعے میں پانچ افراد جان بحق جبکہ چار افراد زخمی اور ایک بچہ لاپتہ جسکو نکالنے کیلئے اپریشن جاری ہے ۔حادثے میں جان بحق خورشید علی خان ،عبدالکلام اور تین بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں خورشید علی خان کی بیوا،بہو ،بیٹی اور نواسی شامل ہیں ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام اور آر پی او کا موتہ خان جائے حادثہ کا دورہ ،انھیں جاری اپریشن پر ریسکیو آفیسر رفیع اللہ مروت ،ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمن کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر ملاکنڈ اور دیگر افسران کا افسوس ناک واقع میں جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت ،حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں