ٹی بی کے روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے ، : ڈاکٹرعبدالوحید

جمعہ 25 مارچ 2022 19:37

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2022ء) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد اللہ وحید نے کہا ہے کہ ٹی بی کے روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حکومت اس وباء پر قابو پانے کیلئے تمام وسائیل کو بروئے کار لاکر پر عزم ہے تا کہ ٹی بی کی وجہ سے خاندان اور معاشرے پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکے ۔ محکمہ صحت نے وسائیل کی کمی کے باوجود ٹی بی کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جس سے صوبائی حکومت کے عزم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

صوبائی حکومت نے ٹی بی کی روک تھام کے حوالے سے الگ اہداف کے حصول کا عہد کیا ہے ، خیبر پختونخوا میںٹی بی ایک خطر ناک مرض کے طور پر ابھر رہی ہے جس کو (GeneX-Pert)مشین کے ذریعے مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص ممکن ہے جو کہ ضلع کے بڑے ہسپتالوں میں لگائے جاچکے ہیں ، ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے یہ عہد کیا کہ ٹی بی خصوصاً مزاحمتی ٹی بی کے علاج کیلئے ہمیں مربوط کوشش کرنی پڑے گی،معیاری ادویات کی ترسیل و محکمہ صحت کے عملے و نجی شراکتی اداروں اور معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اہداف کا حصول ہماری منزل کی تکمیل نہیں بلکہ ہمارے عہد کی مضبوطی ہی ہمیں اس عظیم مقصد کے حصول کی طرف گامزن رکھے گی۔ اگر چہ ٹی بی کے مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی و تربیت یافتہ اور حوصلہ مند افراد ی قوت کی موجودگی قابل تحسین ہے مگر ہماری کاوشوں کا تسلسل ہی ہماری معیاری خدمات کی ضامن ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی بی کے علاج کو بروقت یقینی بنائے تا کہ اس مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں