الپوری: شانگلہ میں نواز لیگ مشکلات میں ، امیر مقام خود میدان میں اتر آئے

تحصیل الپوری و تحصیل بشام میں جلسے ، آج ر تحصیل پورن میں پنڈال سجائیں گے

جمعہ 25 مارچ 2022 19:43

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2022ء) شانگلہ میں نواز لیگ مشکلات میں ، امیر مقام خود میدان میں اتر آئے،ر تحصیل الپوری و تحصیل بشام میں جلسے ، آج ر تحصیل پورن میں پنڈال سجائیں گے ، تحصیل بشام میں شدید مشکلات کے بعد پورن اور الپوری میں بھی حالات اور کئی لیگی رہنما ناراض۔ جلسوں میں ہجوم معمول سے کم ، لوگوں کی دلچسپی ذائیل ، دیگر جماعتیں بھی شدید مشکلات سے دوچار ، امیر مقام کا جلسوں میں سابقہ ادوار کے کارکردگیوں کے قصے سناتے رہے اور وزیر اعظم عمران خان سمیت حکمراں جماعت پر شدید تنقید اور ان کی کارکردگی پر خوب برس پڑے، لیگیوں کا آج سے نئی عزم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھر پور تیاریاں کرنے کے ارادے۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف کی بھی مارتونگ اور چکیسر میں حالات کمزور ، چھ دن شدید محنت کی ضرورت ، وزیر اعلیٰ کا دورہ چکیسر ہونے سے چکیسر میں پوزیشن مستحکم ہونے کا امکان۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکمراں جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے، تا ہم پانچ تحصیلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی ، اے این پی، جے یو ائی و دیگر سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ان اپنے قسمت ازمائیں گے مگر بظاہر مقابلہ ماضی کے جنرل بلدیاتی انتخابات میں آمنے سامنے رہنے والے الحاج سید فرین خان اور انجینئر امیر مقام کا ہوگا۔

اس دفعہ حالات شاید کروٹ بدل سکے، شانگلہ میں بیس سالوں سے اپنی سیٹیں جیتنے اورگزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بر سر اقتدار رہنے والے ن لیگ مشکلات میں نظر آرہی ہے ، جس کی وجہ سے امیر مقام خود شانگلہ کے دورے پر ہیں اور وہ تحصیل الپورئ اور بشام میں عوام کے درمیان آئے اور ماضی کی طرح لوگوں کو امادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ، تقریروں میں پرانے قصے سنا سنا کر موجود ہ حکمراں جماعت پر خوب پر بر س پڑے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں