شانگلہ، پورن اور بشام میں مسلم لیگ کو شدید دھچکا ،امیرمقام کو بُری طرح شکست

اپنے آبائی تحصیل پورن اور بیٹے کا الیکشن بھی ہارگئے، پورے شانگلہ میں صرف چکیسر تحصیل مسلم لیگ انتہائی کم ووٹوں پر کامیاب ہوسکا۔وزیراعلیٰ کا دورہ بھی بے سود رہا

جمعہ 1 اپریل 2022 23:13

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2022ء) شا نگلہ میں بلدیاتی انتخابات الپوری ،پورن اور بشام میں مسلم لیگ کو شدید دھچکا ،امیرمقام کو بُری طرح شکست ،اپنے آبائی تحصیل پورن اور بیٹے کا الیکشن بھی ہارگئے تاہم پورے شانگلہ میں صرف چکیسر تحصیل مسلم لیگ انتہائی کم ووٹوں پر کامیاب ہوسکا۔وزیراعلیٰ کا دورہ چکیسر بھی بے سود و معنیٰ ثابت ہوگیا۔

چکیسر میں وزیراعلیٰ نے تین دن پہلے جلسہ کیا تھا ،پی ٹی آئی کے اُمیدوار تیسرے نمبر پر آئے۔شانگلہ کے بیشتر سیاسی تجزیہ کار اور سیاسی شخصیات کا بلدیاتی الیکشن پر کہنا ہے کہ شانگلہ کے عوام اب ماضی کے قصوں کے بجائے عملی اقدامات اور حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں پر ووٹ ڈالنے کے حق میں نظر آرہے ہیں،ماضی میں شانگلہ میں جذباتی اور مقامی سطح پر ووٹ دیاگیا تاہم صورتحال اب یکساں برعکس ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ان انتخابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شانگلہ کے عوام اب اس پسماندہ ضلعے کی تعمیر اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے اپنا انتخاب کریگی وہ چاہے جو بھی ہو۔گزشتہ بلدیاتی سیٹ اپ میں شانگلہ میں سیلاب اور زلزلہ ہوا اور پھر بحالی فنڈ میں کئی ناظمین کو نیب نے گرفتار کیا جسمیں سرکاری افسران بھی شامل تھے کو بھی اس بلدیاتی انتخابات میں انتہائی باریکی سے دیکھا گیا۔پی ٹی آئی کا شاہپور ،دندئی اور پورن میں ریلیاں ،مخالفین کے خلاف شدید نعرہ بازیاں،تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی۔منتخب ناظمین کو مبارکباد دینے کیلئے مختلف علاقوں سے پارٹی ورکرز ان کے حجرے پہنچ گئے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں