شانگلہ چکیسر ڈگری کالج میں ناقص مٹیریل کے استعمال پراینٹی کرپشن کا انکوائری کا آغاز

اہلکاران کا متعلقہ سائٹ کا دورہ ،ناقص مٹیریل کی تحقیقات کیلئے کانکریٹ کے سیمپلز حاصل کرلئے

منگل 19 اپریل 2022 23:19

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2022ء) شانگلہ چکیسر ڈگری کالج میں ناقص مٹیریل کے استعمال پراینٹی کرپشن کا انکوائری کا آغاز ،اہلکاران کا متعلقہ سائٹ کا دورہ ،ناقص مٹیریل کی تحقیقات کیلئے کانکریٹ کے سیمپلز حاصل کرلئے ۔انٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاران کیخلاف کاروائی کی جائے گا۔عوامی حلقوں کا انکوائر کے آغاز پر انٹی کرپشن و دیگر کا خیرمقدم مکمل تعائون کی یقین دہانی کردی۔

سوشل میڈیا پر کالج پر غیر معیاری کام اور ناقص مٹیریل کے استعمال کیخلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ڈگری کالج چکیسر میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ شانگلہ کی زیرنگرانی جاری تعمیراتی کام میں قاقص اور کمزور مٹیریل استعمال کی میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھی۔پہلے مرحلے میں کئی کمروں پر چھٹ کی لینٹر رات کے اندھیرے میں ڈال کر ناقص اور کمزور مٹیریل استعمال کی گئی تھی۔اس سلسلے میں انٹی کرپشن شانگلہ کی ٹیم نے ڈگری کالج چکیسر سپاٹ وزٹ کرکے پایا کہ واقعی طور پر لینٹر میں ناقص اور کمزور مٹیریل استعمال میں لائی گئی ہے۔محکمہ انٹی کرپشن شانگلہ نے اس نسبت انکوائری کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اور اسمیں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں