شانگلہ ،ْمحکمہ لائیو سٹاک کے سروسیز ایک ہفتے سے بند ،پیرا ویٹرنری کا ہڑتال بدستور جاری

منگل 14 جون 2022 23:26

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2022ء) شانگلہ ،ْمحکمہ لائیو سٹاک کے سروسیز ایک ہفتے سے بند ،پیرا ویٹرنری کا ہڑتال بدستور جاری پیرا ویٹرنری ایسوسی ایشن کا سروس سٹرکچر، بی پی ایس 14,16اور17میں ترقی دینے کا مطالبہ۔گیارہ سال سے ترقیاں التواء کا شکار ہیں جبکہ صوبہ سندھ میںمحکمہ لائیوسٹاک ملازمین کے سروس سٹرکچر سمیت دیگر سہولیات دی گئی ہے اور وہاں ٹریننگ ایک سال جبکہ یہاں ہمارے صوبے میں یہ ٹریننگ تین سال کرتے ہیں مگر پھر بھی ہمارے ملازمین کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

پیرا ویٹرنری ایسوسی ایشن کے صوبائی قائدین کی ہدایات پر احتجاج جاری رہے گا۔اس نسبت پیرا ویٹرنری ایسوسی ایشن پی وی اے شانگلہ کا اجلاس زیر قیادت صدر نواب علی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی قیادت کے کال کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں مکمل طور پرمحکمانہ کاروائیاں معطل رہے گی ۔کوئی علاج معالجہ اور ویکسین میں شانگلہ پیرا ویٹرنریز اپنے خدمات نہیں دینگے جب تک صوبائی قیادت اجازت نہ دیں۔

اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ میں پروموشن کیس کی منظوری کا بھرپور مطالبہ کیاگیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محیب اللہ خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے جائز حقوق فراہم کریں اور شانگلہ سے رکن اسمبلی صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع شانگلہ کے پیراویٹرنریز کی طرف سے اسمبلی میں آواز بلند کریں۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر فنانس ڈیپارٹمنٹ میں زیرالتواء پروموشن کیس فائنل کیا جائے۔اجلاس میں صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ان کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کا عہدکیا۔اجلاس میں ضلع شانگلہ بھر کے ڈسپنسریز اور ہسپتال مکمل طور پر علاج معالجہ،ویکسین وغیرہ کا کام صوبائی حکومت کے اعلان تک بند کرنے کا فیصلہ۔ادھر دوسری طرف مسلسل ہڑتال کیوجہ سے مال مویشیوں کے علاج معالجے اور ٹیکہ جات نہیں ہورہے جسکی وجہ سے کسانوں میں شدید بے چینی ہے اور انھوں نے بھی صوبائی حکومت سے لائیو سٹاک پیراویٹرنریز کے جائز مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہیں

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں