کانا ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل کانا میںپلوں، مین سڑکوں ،صحت اور تعلیم کی ناقص صورتحال کے خلاف ہزارو ں افراد کا سیرئی کے مقام پر زبردست احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28 اکتوبر 2022 23:50

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2022ء) کانا ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل کانا میںپلوں، مین سڑکوں ،صحت اور تعلیم کی ناقص صورتحال کے خلاف ہزارو ں افراد کا سیرئی کے مقام پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ،پانچ گھنٹوں سے زائد الپوری بشام،کروڑہ اجمیر،چکیسر کروڑہ سڑک ٹریفک کیلئے مکمل بندرہا،دونوں اطراف سینکڑوںگاڑیاں پھنس گئی ۔

گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں ۔مظاہرین کا کانا کے پانچ یونین کونسلوں کی سڑک کی خستہ خالی اور دیگر سہولیات نہ ہونے پر اُمڑ آئے ،ریاستی اداریں وادی کو مکمل نظر انداز کررہی ہیں۔دولاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل پانچ یونین کونسلوں کے سینکڑوں افراد کے زیراستعمال سڑک سیلاب کے بعد اب استعما ل کے قابل نہیں بچا ۔مریضوں کو اس سڑک پر لائے تو راستے میں ہی ڈیلوری ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت باربار سڑک کی جیکا سمیت دیگر ڈونرز سے کرانے کے وعدے کراتے ہیں لیکن دن سال گزرنے کے باوجود سڑک پر تعمیری کام شروع نہ ہوسکا اور اب حالیہ سیلاب سے سڑک ناقابل استعمال ہوچکا ہے۔وادی تحصیل کانا کے عوام باربار یقین دہانیوں کے باوجود سڑک کی تعمیر نہ ہونے پر حکومت سے سخت نالا،سیاسی قائدین اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہیں۔تحصیل کانا میں خستہ حال سڑکوں کا بڑا مسئلہ ہوئے کے بعد یہاں تعلیم اورصحت کے سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد سیرئی کے مقام پر احتجاج شروع کیا جو پانچ بجے تک جاری رہا،جسمیں حکمراں جماعت تحریک انصاف،کانا ایکشن کمیٹی کے اراکین،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا اور مسائل کی نشاندہی کی جبکہ بعض مقررین نے سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔طویل احتجاجی مظاہرے کے بعد کانا ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کی شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی زیر شوکت یوسف زئی سے مذاکرات کے بعد احتجاج ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا اورشوکت یوسف زئی ن انہیں سڑک کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔

کانا ایکشن کمیٹی اراکین کے مطابق ان کی مسلم لیگ کے صوبائی صدر ،وفاقی مشیر انجینئر امیر مقام سے بھی مذاکرات ہوئے ہیں ،انہوں نے سڑک کو این ایچ اے کے حوالے کرنے اور اپنی ذاتی مدد کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔کانا ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں رہنمائوں نے واضح کیا کہ ایک ہفتے تک اگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو مجبوراً سڑک پر نامعلوم وقت تک دھرنا دیا جائے گا

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں