نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہمارے لئے زندگی کی ہر پہلو میں مشعل راہ ہے، لیاقت حسین

بدھ 2 نومبر 2022 22:46

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2022ء) تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے پریس سیکرٹری انعام الدین بابر نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے زیر اہتمام پورن میں ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں تنظیم اساتذہ کے ڈویژنل نگران لیاقت حسین نے شرکت کرکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت حکمران کے موضوع پر بہترین خطاب کیا اور کہاکہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو چاہئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کر کے ان پر عمل پیرا ہوتا کہ دنیا میں امن وسکون قائم ہو۔

اس کے علاوہ تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کے صدر فخرالابرار نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم کے موضوع پر دلچسپ خطاب کرکے کہاکہ اساتذہ کرام کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ ہائے تدریس و تعلیم سے خود کو روشناس کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ایک بہترین معلم و مدرس بننے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تدریسی پہلو سے روشناس ہونا ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد میں بہترین کارکردگی کے بناء پر اساتذہ کرام اعزازی اسناد سے نوازاگیا۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں