شانگلہ،تھانہ بڈھ بیر کے حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے

بدھ 2 نومبر 2022 21:14

شانگلہ،تھانہ بڈھ بیر کے حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے
شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2022ء) تھانہ بڈھ بیر کے حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ،گزشتہ ہفتے کو ضلع پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کے حدود میں شاکر اللہ عرف شکر ،خان افسر،مروت پسران حفیظ اللہ ،زاہد ولد شاکر اللہ ساکنان شیخ محمدی بڈھ بیر پشاور کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کو ئی گرفتارینہ ہونے پر عوامی حلقوں سمیت اصلاحاتی کمیٹی کا اظہار افسوس پولیس کے اقدامات نہ اٹھانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اس واقع پر متعلقہ پولیس تھانہ بڈھ بیر نے ملزمان کے خلا ف پی پی سی 324-353-148-149کے تحت درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس پارٹی کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شاکر اللہ عرف شکر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی گالم گلوچ شروع کی جس کے فوری بعد اپنے گھروں سے کلاشنکوف لے کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس پارٹی نے نزدیک آبادی میں پناہ لی اور بال بال بچ گئے اور واقع کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر کو دی جس پر انھوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن شروع کیا مگر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے جس پر عوامی حلقوں اور سماجی حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او پشاورسمیت انسپکٹر جنرل آف پولیس سے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری نہ ہونا پولیس کیلئے باعث فکر ہے ،ان ملزمان کو فوراً گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ پولیس کیساتھ ایسے واقعات کا روک تھام یقین بنایا جاسکے۔

۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں