شانگلہ پولیس نے تیتوالان کے علاقے میں ایم پی اے فیصل زیب کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات تقریباً 12 بجے فائرنگ حملہ ناکام بنا دیا،

لیس کی بروقت جوابی کاروائی کے نتیجے میں حملہ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے پر مجبور

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:25

، شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) شانگلہ پولیس نے تیتوالان کے علاقے میں ایم پی اے فیصل زیب کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات تقریباً 12 بجے فائرنگ حملہ ناکام بنا دیا،پولیس کی بروقت جوابی کاروائی کے نتیجے میں حملہ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کی ہدایت پر ڈی پی او شانگلہ کی نگرانی میں ایم پی اے فیصل زیب کی رہائش گاہ کے آس پاس علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے اورمقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،وقوعہ کے بارے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے اور پولیس اس حوالے سے ہر زاویے سے ابتدائی تفتیش کر رہی ہے، فائرنگ کے وقت گھر کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان بھی رونما نہیں ہوا ہے،ریجنل پولیس آفیسر بذاتِ خود ایم پی اے فیصل زیب سے رات سے رابطے میں رہے ہیں،اس حوالے سے آر پی او ملاکنڈ نے کہا کہ وقوعہ بظاہر حالیہ دنوں میں چند ماہ پہلے کئے گئے ایک فائرنگ حملے کے ایک مبینہ ملزم مسمی فیض اللہ کی گرفتاری کا رد عمل لگتا ہے جس کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جا چکا ہے،ار پی او کے مطابق اب تک گزشتہ فائرنگ حملے کے دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکنا ہے اور علاقے کے امن کو کسی بھی طریقے سے خراب نہیں ہونے دے گی،انھوں نے مزید کہا پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری رہیں گے اور ہر حال میں ڈویژن کا امن بحال رکھا جائے گا

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں