امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل رہاانکے پاس کوئی پالیسی نہیں،شوکت یوسفزئی

پی ڈی ایم حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس وقت ملک ایمپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں شدید بحران سے گزر رہا ہے ملک انتشار کی طرف جارہا ہے ،صوبائی وزیر محنت و ثقافت

بدھ 7 دسمبر 2022 22:58

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل رہاانکے پاس کوئی پالیسی نہیں،پی ڈی ایم حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس وقت ملک ایمپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں شدید بحران سے گزر رہا ہے ملک انتشار کی طرف جارہا ہے ،ان نالائقوں کی وجہ سے ملک دوالیہ ہونے کے قریب ہے ۔

حکومتی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں بہت بڑی مایوسی پائی جارہی ہے۔اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور عوام کی مایوسی ختم کرنے اوران تمام مسائل کا حل ملک میں نئے انتخابات سے ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں واقع نئے تعمیر شدہ جرگہ ہال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ضلع شانگلہ بہت ہی پسماندہ ضلع رہ چکا ہے ،خپل وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کی حکومت کی خصوصی کاوشوں سے شانگلہ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے،نئے سکولز،کالجز اور شانگلہ یونیورسٹی کے قیام سے یہاں تعلیمی پسماندگی پر قابو پالیا جائے گا۔شانگلہ میں سیاحے کے وسیع مواقعے کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت برئوکار لاکر روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے اور اسی سے سیاحت کی ترقی ہوگی ۔

شانگلہ کے منتخب سیاسی ٹھیکیداران پر شدید تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ایم این اے اورایم پی اے اور ٹھیکیداردونوں الگ الگ ہونے چاہئے اس سے یہاں کی ترقی اور خوشحالی پر منفی آثرات مرتب ہوررہے ہیں اور سیاسی ٹھیکیداروں کی وجہ سے شانگلہ کے عوام کی حق تلفی ہوررہی ہیں جن سے انحراف کرنا چاہئے۔صوبے میں بلدیاتی نظام آچکا ہے ،جہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کاموں کی نگرانی کریں۔ترقیاتی منصوبوں میں جو بھی فنڈز لگتے ہیں وہ عوام کے پیسے ہیں۔شانگلہ کو دیگر اضلاع کے صف میں لانے کیلئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے کئے جارہے ہیں جس سے یہاں کی پسماندگی ختم ہوجائے گی

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں