شانگلہ: قومی ووٹرز دن جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2022 23:02

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2022ء) شانگلہ میں بھی قومی ووٹرز دن جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس شانگلہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الیوری میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔واک اور سمینار میں سیاسی و سماجی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، منتخب بلدیاتی نمائندوں،ناظمین،وی سی چیئرمنز، سماجی کارکنوں اور طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ عنایت الرحمان نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عوام پر زور دیا کے ووٹ اندارج اور منتقلی کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرافس شانگلہ یا اے آر اوزکے دفاتر سے رابطہ کریں کیونکہ وطن عزیز میں جمہوری نظام کو فروغ اور مستحکم بنانے میں ووٹ کی اہمیت ناگزیر ہے،جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔آئندہ عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے اور محروم طبقات کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اف پاکستان خصوی اقدامات کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن اف پاکستان کے پیغام کو عام کرنے کی خاطر مین بازار الپوری میں ایک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں