ٴشانگلہ سے پلاسٹک پائپ بجلی کمبھو اور ایکسویٹر کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ،شوکت یوسفزئی

جمعہ 9 دسمبر 2022 23:09

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) تحریک انصاف کے سنیئر رہنماو صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ سے پلاسٹک پائپ بجلی کمبھو اور ایکسویٹر کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے عوام ووٹ اب خدمت کی بنیاد پر دینگے، شانگلہ میں کاموں کا جھال بچھا دیا ہے تعلیمی اور سیاحتی میدان میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے مواصلات کا نظام بہتر کیا جارہا ہے صوبائی حکومت کا مشن یے کہ پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں شامل کریں اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان بھرپور دلچسپی لے رہی ہے موجودہ حالات میں ملک بد ترین مالی مشکلات سے دوچار ہے ایمپورٹڈ حکومت اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں لگی ہوئی ہے جب کہ ان کو ملک وقوم کا کوئی فکر نہیں ضمنی انتخابات میں عوام نے 14 جماعتوں کو مسترد کیا ہے اور آئندہ عام الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں حکومت بنائیگی عمران خان کی قیادت میں عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرینگے۔

(جاری ہے)

ہمارے مخالفین صرف تنقید اور پراپیگنڈے کررہے ہیں ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ،شانگلہ کو ترقی دینے کیلئے ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔گزشتہ پچیس سالوں میں جو اقتدار میں رہیں انھوں نے شانگلہ کیلئے کچھ نہیں کیا جسکی کی وجہ سے شانگلہ مشکلات کی دلدل میں پھنسا رہا۔آج اللہ کے فضل سے شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

پائپ اور ایکسیویٹر کے بجائے عملی ترقی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈھیر ئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل میئر الپور ی وقار احمد خان،تحصیل میئر بشام حاجی سدید الرحمان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں شانگلہ کو پسماندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ،انھوں نے کہا کہ شانگلہ کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام،سڑکوں کا جال بچھانا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ان کی کوشش ہے کہ ان علاقوں میں ڈسپنسریاں اور بی ایچ یوز بھی قیام کریں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے کانا کو تحصیل کا درجہ دے دیا ہے اور شانگلہ ڈیولپمنٹ آتھارٹی اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہیں ،اس سے شانگلہ کے عوام کی تقدیر بدلے گی اور عوام کو آسانیاں ہوگی۔

شوکت یوسف زئی نے مزید کہاکہ تعلیمی پسماندگی ختم کرکے شانگلہ کو ترقی دینگے ۔شانگلہ میں سیاحت کے بے شمار مواقعے موجود ہیں ،سیاحت کی مد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی دلچسپی ہیں ۔ان مواقعوں کو استعمال کرکے یہاں کے نوجوانوں کو ان کے دہلیز پر روزگار ملے گا

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں