شانگلہ ڈسٹرکٹ سے آزاد امیدوار کا الیکشن لڑنے والے عامر سلطان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 23 فروری 2023 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2023ء) شانگلہ ڈسٹرکٹ سے آزاد امیدوار کا الیکشن لڑنے والے عامر سلطان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سکرٹری جنرل نیئر بخاری اور سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ایک اہم شمولیت کا اعلان کرتے ہیں ،شانگلہ ڈسٹرکٹ سے عامر سلطان نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا۔

انہوںنے کہاکہ عامر سلطان چند سو ووٹوں سے شکست سے دو چار ہوئے ،عامر سلطان پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی 2018 کے الیکشن میں لڑا ،اس وقت کی حکومت بیساکھیوں کے سہارے پر تھی ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب بلوچستان اور کے پی کے بہت لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،سب لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ شانگلہ سے سیاسی شخصیت امیر سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،پنجاب بلوچستان اور کے پی کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سب لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجھد کی ،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں