شانگلہ کو پسماندگی اور غربت کی دلدل میں پھنسانے کی ذمہ دار یہاں کے نمائندے ہیں ،الطاف حسین گلاب شاہ پوری

عوام کی خواہشات اور مسائل کے حل کرنے پر ہمیشہ شب خون مارا ہے اور ان کے آڑ میں اپنی تجوریاں بھری ہیں ،ترجمان عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ

ہفتہ 18 فروری 2017 19:44

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان،ممبر ضلع کونسل الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا ہے کہ شانگلہ کو پسماندگی اور غربت کی دلدل میں پھنسانے کی ذمہ دار یہاں کا وہ ٹولہ ہے جنہوں نے عوام کی خواہشات اور مسائل کے حل کرنے پر ہمیشہ شب خون مارا ہے اور ان کے آڑ میں اپنی تجوریاں بھر دی ہیں ، شانگلہ کی پسماندگی کی ذمہ داریہاں سے منتخب نمائندے ہیں، ان نام نہاد نمائندوں کو شانگلہ کی ترقی ہر اس کام میں نظر آتی ہے جس کے ٹھیکے وہ خود لیتے ہیں ، سترہ سال سے مسلسل برسر اقتدار رہنے والے دو مخصوص جماعتوں نے اپنی باری لگائی ہے ،یہاں سے منتخب ہونے کے بعدنمائند ے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں جبکہ درحقیقت عوام کو پسماندہ گیوں میں دھکیل دیا گیا ۔

(جاری ہے)

شانگلہ کا ایک پورا تحصیل آج کے دور جدید میں بجلی سے محروم ہے۔تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان عوامی نیشنل پارٹی شا نگلہ الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے گز شتہ روز شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،گلاب شاہ پوری نے کہا کہ شانگلہ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

یہاں پر سہولیات کا شدید فقدان ہے ۔ بجلی پانی،تعلیم،صحت ،سڑکوں کا برا حال ہے ،مگر اب شانگلہ کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں۔ شانگلہ کے عوام وہ ٹولے پہچان چکے ہیں جن کا کام صرف اپنی ذات کی تشہیر اور سیاست ہے ۔شانگلہ کے ووٹوں سے کامیاب ہو نے والے منتخب نمایندے دوسرے اضلاع میں فنڈ لگا کر شانگلہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے کہا کہ اب شانگلہ کے عوام بیدار ہوچکے ہیں، پسماندگی غربت کی وجہ سے یہاں کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، پختون متحد ہو چکے ہیں ائندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں