پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ناقابل برداشت ہے، الطاف حسین گلاب شاہپوری

منگل 28 فروری 2017 19:34

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) شا نگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان الطاف حسین گلاب شاہپوری نے کہا ہے کہ پورے صوبہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ناقابل برداشت ہو چکی ہے سازش کے تحت پختونوں پر پنجاب کی حدود میں عرصہء حیات تنگ کیا جارہا ہے،پنجاب حکومت نے اپنی ظالمانہ رویہ تبدیل نہیں کیا تو ان کے تباہکن اثرات نکلیں گے پختون مذید تختئہ مشق نہ بنایا جائے،پختون امن پسند اور باشعور قوم ہے امن کیلئے ان کی قربانی کوئی ڈھکی چھپی نہیں ،ظلم بند نہ کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی بھر پور مزاحمت کریگی۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار الطاف حسین گلاب شاہپوری نے منگل کے روز شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، الطاف حسین گلاب شاہپوری نے کہا کہ پنجاب اور پورا پاکستان ہم سب کا مشترک وطن ہے اور اس میں ہم برا بری کی بنیاد پر رہنا چاہتے ہیں ،پنجاب میں پختون قوم پر ظلم اور بربریت کر کے ایسا تا ثر دیا جا رہا ہے کہ پختون پاکستانی نہیں ،پاکستان میں پختون قوم کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ رکھنے والے درحقیقت پاکستان کی بنیادیں کھو کھلی کرنے کے درپے ہیں ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں