شا نگلہ، این ایچ اے کرکٹ سپر لیگ فور تھ ایڈیشن ، این ایچ اے الیو ن نے مسلسل چو تھی مر تبہ ٹرافی اپنے نام کر لی

منگل 28 فروری 2017 19:34

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) شا نگلہ میں این ایچ اے کرکٹ سپر لیگ فور تھ ایڈیشن بیاد جعفر خان مرحوم کا فائنل میچ این ایچ اے الیو ن نے جیت کر مسلسل چو تھی مر تبہ ٹرافی اپنے نام کر لی، تفصیلات کے مطابق بشام میں کے ڈی پی کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل میچ این ایچ اے لیون اور میرہ طو فان الیون کے مابین کھیلا گیا ، فائنل میچ میں میرہ طوفان الیو ن نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقررہ دس اوورز میں 89رنز کا ہد ف دیا، جواب میں مخا لف این ایچ اے ٹیم نے 8اوورز میں مطلوبہ ہدف با اسانی حاصل کر لیا اور اس طرح این ایچ اے لیون نے مسلسل چو تھی مر تبہ این ایچ اے سپر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ، فائنل میچ میں توصیف نے تین وکٹوں کا شکار کیا ۔

اس ٹورنامنٹ میں کل 52ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، فائنل میچ کے مہمانان خصوصی رکن صو بائی اسمبلی محمد رشا دخان،، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید اقبال، ڈاکٹر سجاد خان جی ایس کیو ڈبلیو پی، عماد خان ، تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر خان ، جی ایم جی آر سی ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) راشید منہاس دیگر تھے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے اختتا م پر رکن صو با ئی اسمبلی محمد رشاد خان کا کہنا تھا کہ آج گراؤنڈ میں بہترین نظم و ضبط کے ساتھ میچ کھیلا گیا اور یقینا ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں بس انہیں بہترین کرکٹ گراؤنڈ اگر مہیا کیا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہو تے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں، انہوں نے میچ کے اختتام پر میچ انتظامیہ کیلئے ایک لا کھ روپے ، وننگ ٹیم کیلئے 15ہزار جبکہ 10ہزار روپے رنر اپ ٹیم کیلئے اعلان کیا، اس مو قع پر ممتاز سیاسی و سماجی عماد خان نے 50ہزار روپے، جی ایم GRCنے 50ہزار روپے، ڈاکٹر سجاد احمد کیو ڈبلیو پی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری نے ایک لا کھ روپے جبکہ ممبر ضلع کونسل نجیب اللہ نے بھی 30ہزار روپے کا اعلان کیا۔

اخر میں وننگ ٹیم کو ٹرافی دی گئی اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں