شانگلہ ،ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش ، بالائی پہاڑی علاقوں پر ہلکی برف باری

بدھ 1 مارچ 2017 23:40

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں پر ہلکی برف باری،مسلسل بارشوں سے مین سڑکوں سمیت لنکس روڈز پر سلائیڈینگ،ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو سڑکوں سے غایب۔ عوام کو مشکلات کا سا منا،بارشوں کا یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں منگل اور بدھ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے مسلسل بارشوں سے سڑکوں پر بھی سلائیڈینگ کی وجہ سے ٹریفک کے روانی میں مشکلات پیش ارہے ہیں جبکہ گزشتہ بارشوں میں ہونے والی سلائیڈینگ سے ملبہ تاحال سڑکوں پر پڑا ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ ورکس شانگلہ کے بلڈوزر سڑکوں سے غایب،عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ظا ہر کیا ہے اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کے اس سلسلے کو جمعے تک برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں