پنجاب کالج شرقپور شریف کے پرنسپل آصف اعوان نے نئے سیشن میں آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی میٹرک کے رزلٹ کا انتظار کرنے والے طلبہ و طالبات کے لے دو ماہ کی فری پری کلاسز کا آغاز کر دیا۔

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری منگل 24 اگست 2021 16:47

پنجاب کالج شرقپور شریف کے پرنسپل آصف اعوان نے نئے سیشن میں آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی میٹرک کے رزلٹ کا انتظار کرنے والے طلبہ و طالبات کے لے دو ماہ کی فری پری کلاسز کا آغاز کر دیا۔
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کی تمام برانچز پورے ملک کے تعلیمی میدان میں ایک نمایاں اہمیت رکھتی ہیں، پنجاب گروپ آف کالجز کی برانچ پنجاب کالج شرقپور شریف کے پرنسپل آصف اعوان نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کالج شرقپور پچھلے دس سال سے زائد عرصے سے علاقے بھر کے طلبہ و طالبات کو ان کی دہلیز پہ معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور ہر سال تعلیمی بورڈ کے رزلٹ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرتا آرہا ہے، ہماری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولیات فراہم کریں اور علاقے بھر کے مختلف طبقہ فکر کے طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کریں، ہر سال کی طرح اس سال بھی طالب علموں کے لیے سہولیات اور علاقے بھر کے لوگوں کی تعلیمی خدمات کا جذبہ رکھتے ہوئے پنجاب کالج شرقپور نے میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے بالکل فری پری کلاسز کا آغاز کر دیا ہے اور اعلی تعلیم یافتہ سکالرز کی زیر نگرانی بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ طالب علم اگلی کلاسز کے لیے زیادہ سے زیادہ تیاری کر سکیں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں، پرنسپل آصف اعوان نے نئے سیشن میں آنے والے طلبہ و طالبات کو بھی خوش آمدید کہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں