جلیل شرقپوری نے رانا تنویر کو استعفیٰ دیکر الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا

میں اب بھی مسلم لیگ ن میں ہوں اور پارٹی میں ہی رہوں گا، قیادت سے ناراض لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا اعلان

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 30 دسمبر 2020 19:45

جلیل شرقپوری نے رانا تنویر کو استعفیٰ دیکر الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا
شرقپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 دسمبر 2020ء) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہےکہ وہ اب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے۔ شرقپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرقپور سے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ میں اب بھی مسلم لیگ ن میں ہوں اور پارٹی میں ہی رہوں گا۔

(جاری ہے)

جلیل شرقپوری نے اپنے علاقے سے منتخب ن لیگی ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ دے کر ان سے مقابلہ کریں ۔

واضح رہے کہ ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے ستمبر میں ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کی گئی تقریر پر تنقید کی تھی جس کے بعد سے ان کے مسلم لیگ ن سے تعلقات خراب ہوگئے اور انہوں نے متعدد بار پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں