سماجی تنظیم تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سنئیر رہنما شیخ نعمان ریاض کابلی نے جنرل (ر)حمید گل مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری پیر 23 اگست 2021 11:21

سماجی تنظیم تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سنئیر رہنما شیخ نعمان ریاض کابلی نے جنرل (ر)حمید گل مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف میں سماجی تنظیم تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سنئیر رہنما شیخ نعمان ریاض کابلی نے جنرل (ر) حمید گل مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی جس میں علاقے بھر سے صحافی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سنئیر رہنما شیخ نعمان ریاض کابلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے آٹھ نو سال پہلے جنرل (ر) حمید گل کی کہی ہوئی بات آج پوری دنیا میں حقیقت بن کر وائرل ہو گئی ہے ان کے کچھ الفاظ جو انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہے تھےکہ پاکستان امریکہ کو امریکہ کے ہاتھوں ہی افغانستان میں شکست دے گا جو کہ آج آپ کے سامنے ہے، ہم اپنے قائدین جنرل (ر) حمید گل مرحوم اور ان کے صاحبزادے چئیرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر عبداللہ حمید گل کو بے حد خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک وقوم کی حفاظت میں اپنی ساری زندگی گزاری، جنرل (ر) حمید گل نے اس سماجی تنظیم کو ملک وقوم کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنے اور لوگوں کی خدمات کرنے کے لیے تشکیل دیا، ہم ملک بھر کے کارکن ہر لمحہ اپنے لیڈر عبداللہ گل کے ساتھ کھڑے ہیں، میں اپنی تنظیم کے تمام کارکنوں کا ایک کارکن ہونے کی حثیت سے بے حد شکر گزار ہوں کہ ہم سب ہر لمحہ ایک پلیٹ فارم پہ موجود ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں