شرقپورشریف کے علاقہ موضع رکھ جوک میں وزیراعظم عمران خان کی آمد کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے، نیا لاہور سکیم کے تحت وزیراعظم آج جنگل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری بدھ 25 اگست 2021 11:45

شرقپورشریف کے علاقہ موضع رکھ جوک میں وزیراعظم عمران خان کی آمد کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے، نیا لاہور سکیم کے تحت وزیراعظم آج جنگل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے
شرقپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شرقپور کے علاقہ موضع رکھ جوک (دریائے راوی کے پار )جنگل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے اور خطاب کریں گے، تحصیل شرقپور کی حدود میں واقع دریائے راوی کے پار موضع راکھ جوک کے جنگل کو آباد کرنے کے لئے 30 ایکڑ اراضی پر پودے لگائے جائیں گئے وزیراعظم پاکستان عمران خان آج  مورخہ 25 اگست بروز بدھ کو شرقپور کی حدود رکھ جوک کے جنگل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے ضلع شیخوپورہ اور تحصیل انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مزمل الیاس صبح سویرے سے ہی موقع پر موجود ہے اور تمام انتظامات کی سرپرستی کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے تمام علاقے کو کلئیر کروا کے گھیرے میں لیا ہوا ہے، کسی بھی شخص کو اس علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا موضع رکھ جوک دریا پار جانے کے لئے شرقپور کے شہری کشتی کے ذریعے دریا پار کرتے ہیں یہ علاقہ لاہور کی حدود چوہنگ کو ملاتا ہے موضع رکھ جھوک کے جنگل کو چوہنگ کا جنگل بھی کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں