پنجاب کالج شرقپور شریف میں پری کلاسز کی طالبات کے لیے موٹروے پولیس کے باہمی اشتراک سے طالبات میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پنجاب کالج شرقپور شریف میں دوسرا کامیاب سمینار ہوا۔

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری بدھ 1 ستمبر 2021 17:31

پنجاب کالج شرقپور شریف میں پری کلاسز کی طالبات کے لیے موٹروے پولیس کے باہمی اشتراک سے طالبات میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے پنجاب کالج شرقپور شریف میں دوسرا کامیاب سمینار ہوا۔
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج شرقپور شریف اور موٹروے پولیس ایم تھری سیکٹر ننکانہ صاحب کے باہمی اشتراک سے کالج کی پری کلاسز کی طالبات میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے دوسرے سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کی جانب سے پی ایس او احمد حیدر زیدی روڈ سیفٹی آفیسر ایم تھری سیکٹر ننکانہ صاحب کی سربراہی میں میل اور فی میل اہلکاروں نے شرکت کی، موٹروے پولیس کی جانب سے طالبات کو ڈاکومینٹریز دیکھائی گئیں اور عموما سفر کے دوران زیادہ تر پیش آنے والے حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کے لیے شعور پیدا کرنے کے لیے خصوصی لیکچر دیے گئے جس پہ طالبات کی جانب سے سوالات بھی کیے گئے، سمینار میں شرکت کرنے والی طالبات کو موٹروے پولیس کی جانب سے تحائف دیے گئے تاکہ ان کے حوصلے کو بڑھایا جاسکے۔

(جاری ہے)


پنجاب کالج شرقپور شریف کے پرنسپل محمد آصف اعوان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کے لے انفرادی طور پہ ایسی سرگرمیاں سارا سال جاری رکھی جاتی ہیں تا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے معاملات میں شعور حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں