شرقپورشریف، میاں جلیل احمد شرقپوری کا حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری جمعرات 2 ستمبر 2021 18:04

شرقپورشریف، میاں جلیل احمد شرقپوری کا حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار
شرقپورشریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی تحریک آزادی کے بزرگ اور حریت رہنما سید سید علی گیلانی کی وفات پر صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے نے  دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی آزادی کے لیے جنگ لڑنے والے وہ رہنما ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا اکثر وقت نظر بندی اور ظالم و جابر ہندوستانی فوج کی جیلوں میں گزارا لیکن وہ کبھی گھبرائے نہیں۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی کے وہ الفاظ  " پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں" بچے بچے کی زبان پر ہیں ۔آج ان کی وفات پر تحریک آزادی ایک زبردست رہنما سے محروم ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سید علی گیلانی کو جنت نصیب کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔ سید علی گیلانی کی وفات کے بعد انکا خلا پر کرنا ناممکن ہے لیکن کشمیر کی آزادی کے لئے تحریک رکے گی نہ ماند پڑے گی کیونکہ انہوں نے تحریک آزادی کو ایسا دوام بخشا ہے ہے جس کی وجہ سے آج کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں