آستانہ عالیہ شیرربانی شرقپور شریف میں کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کے ایصال وثواب کے لیے ختم شریف کا اہتمام کیا گیا اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے خصوصی دعا فرمائی۔

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری جمعہ 3 ستمبر 2021 16:10

آستانہ عالیہ شیرربانی شرقپور شریف میں کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کے ایصال وثواب کے لیے ختم شریف کا اہتمام کیا گیا اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے خصوصی دعا فرمائی۔
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آستانہ عالیہ شیرربانی شرقپور شریف میں بھی حال ہی میں وفات پا جانے والے کشمیری لیڈر سید علی گیلانی کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے مرحوم کے ایصال وثواب کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سید علی گیلانی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، سید علی گیلانی کی مظلوم مسلمانوں اور کشمیریوں کے لیے کی گئی جدوجہد اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ پاک تمام مسلمانوں کو آپس میں سلوک و محبت کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، کشمیر کی آزادی ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں