شرقپور شریف، یوم دفاع کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مزمل الیاس کی 1965 کے شہید سپاہی خوشی محمد کی قبر پر فاتحہ خوانی

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری پیر 6 ستمبر 2021 14:50

شرقپور شریف، یوم دفاع کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مزمل الیاس کی 1965 کے شہید سپاہی خوشی محمد کی قبر پر فاتحہ خوانی
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف یوم دفاع پہ وطن کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مزمل الیاس 1965ء کی جنگ میں ملک کی خاطر لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والےشرقپور کے نواحی گاؤں نرنجنی  کے سپاہی خوشی محمد کے گھر گئے اور اہل خانہ کو تحائف پیش کئے اور شہید کی قبر پر فاتح خوانی کی اورپھولوں کی چادر بھی چڑھائی، اس موقع پر سید اطہر قیوم شیرازی (پٹواری)، سید طہماسپ علی نقوی (صحافی) بھی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)


اسسٹنٹ کمشنر  مزمل الیاس کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے ہوئے ہیں شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں انہی کی وجہ سے آج ہم کھلی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں