ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا میاں جلیل احمد شرقپوری کے ہمراہ شرقپور شریف کے مختلف علاقوں کا دورہ، پبلک لائبریری کا وزٹ کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری منگل 7 ستمبر 2021 11:35

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا میاں جلیل احمد شرقپوری کے ہمراہ شرقپور شریف کے مختلف علاقوں کا دورہ، پبلک لائبریری کا وزٹ کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل شرقپورشریف کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری اور اسسٹنٹ کمشنر مزمل الیاس کے ہمراہ شرقپورشریف میں نئی تعمیر ہونے والی پبلک لائبریری کا وزٹ کیا. تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہسپتال شرقپور گئے، وہاں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل کے عمل اور کورونا ویکسینیشن سینٹر میں بھی سہولیات کا جائزہ لیا ، بعد ازاں تحصیل کمپلیکس میں کلین گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں