شرقپور شریف، پاکستان میں کرونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن نے طلبا و طالبات کے تعلیمی کیرئیر کو بری طرح متاثر کیا ہے، علاقے بھر کے بچوں کے لیے سپر سیکشن ریگولر کلاسز کا آغاز کر دیا ہے

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:13

شرقپور شریف، پاکستان میں کرونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن نے طلبا و طالبات کے تعلیمی کیرئیر کو بری طرح متاثر کیا ہے، علاقے بھر کے بچوں کے لیے سپر سیکشن ریگولر کلاسز کا آغاز کر دیا ہے
شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج شرقپور شریف کے پرنسپل محمد آصف اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن نے طلبا و طالبات کے تعلیمی کیرئیر کو بری طرح متاثر کیا ہے، مکمل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، علاقے بھر کے بچوں کے لیے انٹر اور بی ایس میں ریگولر کلاسز کے لیے داخلے کا آغاز کر دیا ہے اور انٹر میڈیٹ کے طلبہ و طالبات کی سپر سیکشن ریگولر کلاسز جاری ہیں، بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہو مختلف مضامین میں بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے ریگولر پروگرامز میں بھی داخلے دیے جارہے ہیں تا کہ طلبہ و طالبات اپنی دہلیز پہ ہی باآسانی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتے رہیں۔

(جاری ہے)


کرونا وبا کے پیش نظر تمام طالب علموں کو سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں اور تمام بچوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں