شرقپور شریف کے نواحی علاقہ 13چک میں مدرسہ کے دو طالبعلم کنوئیں میں کام کے دوران جان بحق

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری جمعرات 30 ستمبر 2021 12:59

شرقپور شریف کے نواحی علاقہ 13چک میں مدرسہ کے دو طالبعلم کنوئیں میں کام کے دوران جان بحق
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف کے نواحی علاقہ 13چک میں مدرسہ کے دو طالبعلم کنوئیں میں کام کے دوران زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، جان بحق ہونے والے طلباء کی عمریں 15سال اور 18 سال بتائی جاتی ہیں جبکہ ایک مڑھ بھنگواں اور دوسرا اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)


ذرائع کے مطابق مدرسہ کے قریب پرانا کنواں ہے جس میں مقدس کاغذات جمع کئے جاتے تھے اور لڑکے مقدس کاغذات کنوئیں میں رکھنے کے لئے اترے اور زہریلی گیس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے اس المناک حادثے پر علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہر آنکھ اشک بار ہے۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں