شرقپور شریف ،بھارت سے آن لائن شادی کرکے آنے والی خاتون نے تین روز بعد خودکشی کرلی

بھٹی ٹائون کے عبدالوہاب نے بھارت کی رہائشی خاتون وسیمہ بی بی کیساتھ نومبر 2018 میں آن لائن شادی کی

بدھ 27 فروری 2019 13:11

شرقپور شریف ،بھارت سے آن لائن شادی کرکے آنے والی خاتون نے تین روز بعد خودکشی کرلی
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) بھارت سے آن لائن شادی کرکے شرقپور آنے والی وسیمہ بی بی نے تین روز خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عبدالوہاب جو کہ شرقپور بھٹی ٹائون کا رہائشی ہے نے بھارت کی رہائشی خاتون وسیمہ بی بی کے ساتھ نومبر 2018 میں آن لائن شادی کی ۔ وسیمہ بی بی تین روز قبل بھارت سے شرقپور آگئی ۔ عبدالوہاب گھر پر موجود نہ تھا اوروسیمہ بی بی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجواکر عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا ۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں