شکرگڑھ۔ڈی سی نارووال مہر شاہد زمان کا شکرگڑھ کا اچانک دورہ،صاف اور سرسبز پاکستان مہم کاجائزہ لیا

پیر 6 جنوری 2020 20:15

شکرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ڈی سی نارووال مہر شاہد زمان نے گزشتہ روز شکرگڑھ کا اچانک دورہکیا ، اسسٹنٹ کمشنر وقار اکبر چیمہ" چیف آفیسر بلدیہ "پرویز اخترسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف ساہی ترجمان ایڈمنسٹریٹر حافظ افضل نومی بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نارووال مہر شاہد زمان نے کہا "صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شخص حکومت کے ساتھ ساتھ انفرادی تعاون بھی کرے، سول سوسائٹی انجمن تاجران وکلاء صحافی برادری اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کا حصہ بنے۔

حکومت کا اس مہم کے لیے ہر قسم کا تعاون جاری رہے گاڈی سی نارووال نے کہا کہ ہمیں محفوظ پاکستان کے لیے ہر شخص کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں