جعلی عامل کارسی سےباندھ کرنوجوان پرتشدد،نوجوان دم توڑگیا،والدکاکاروائی کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 مئی 2017 19:08

جعلی عامل کارسی سےباندھ کرنوجوان پرتشدد،نوجوان دم توڑگیا،والدکاکاروائی کامطالبہ
فیروزوالا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مئی2017ء): مورومیں جعلی عامل نے نوجوان کورسی سے باندھ کرتشددکرکے قتل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیروزپورکے علاقے مورومیں ایک بیمارنوجوان کوجعلی عامل کے پاس لے جایاگیا۔

(جاری ہے)

جعلی عامل نے نوجوان کورسی سے باندھ کرتشددکانشانہ بنایا،جس کے نتیجہ میں نوجوان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدبے نظیرہسپتال میں دم توڑگیا۔والدمنظورکھوکھرنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پڈعیدن میں عامل نے بیٹے کورسی سے باندھ کرتشددکانشاہ بنایا۔جعلی عامل کیخلاف قانونی کاروائی کرکے انصاف فراہم کیاجائے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں